جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے مضافات میں ٹرک کی زد میں آنے سے ایک موٹرسائیکل ڈرائیور کی موت ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ یہ حادثہ کل رات اس وقت پیش
آیا جب سرینگر-بارہمولہ سڑک پر ٹرک کی ٹکر موٹر سائیکل سے ہو گئی۔حادثے میں موٹر سائیکل ڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے ہسپتال پہنچانے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔